• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 963

    عنوان:

    میں کافی دنوں سے خواب میں مختلف قسم کے جانور دیکھتا ہوں جو میرے پیچھے لگے ہوئے ہوتے ہیں اور میں ان سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں ...

    سوال:

    میں کافی دنوں سے خواب میں مختلف قسم کے جانور دیکھتا ہوں جو میرے پیچھے لگے ہوئے ہوتے ہیں اور میں ان سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بعض دفعہ وہ مجھے نقصان بھی پہنچادیتے ہیں۔ براہ مہربانی اس کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 290/د = 283/د)

     

    آخرت کے حساب کتاب کی فکر فرمائیے۔ صدقات و خیرات کے ذریعہ بلایا اورمصائب سے حفاظت ہوتی ہے اس کی طرف بھی توجہ دیں۔ اور اگر خواب دیکھنے کے بعد پریشانی ہو اور آنکھ کھل جائے تو بائیں جانب تین مرتبہ تھو تھو کرکے اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیا کریں۔ اور سوتے وقت سورہٴ فاتحہ آیة الکرسی چاروں قل اول آخر درود شریف پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند