• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7935

    عنوان:

    میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ میں فجر کی نماز کے لیے تیاری کرکے گھر سے نکلنا چاہ رہا تھا پر گھر کا دروازہ باہر سے بند تھا۔ کسی کے گزرنے کی آواز آئی تومیں نے اس کو کہاکہ دروازہ تو کھولو وہ آدمی دروازہ کو کچھ کررہا تھا تومیں نے کہا کہ دروازہ پر کیوں قبضہ کررہے ہو؟ اس آدمی نے میرے گھر کا دروازہ توڑ ڈالا اورمجھ پر حملہ کرنے لگا، میں نے بھی چھری اٹھاکر اس پر حملہ کرکے اس کو مار ڈالا۔ جب اچانک آنکھ کھلی تو میں نے غسل کرکے تہجد کی نماز پڑھ لی۔کچھ دنوں سے مجھ میں سستی آگئی ہے اب اس خواب کے بعدسے مجھ سے سستی چلی گئی ہے۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1598=1514/د

    اعمال صالحہ کے اہتمام میں کوتاہی ہورہی تھی، اس کے اہتمام و پابندی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے، نفسانی وشیطانی تقاضوں سے مقابلہ کرنے کے بعد یہ توفیق حاصل ہوتی ہے۔ اس کی طرف خاص توجہ دیں کہ نفس و شیطان کسل مند نہ بنانے پائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند