• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 751

    عنوان:

    کسی ملک کے قوانین کی پاسداری کی قسم کھانا؟

    سوال:

    کیا مسلمان درج ذیل شہریت کی قسم کھاسکتا ہے؟

    میں قسم کھاتا ہوں کہ میں محترمہ ملکہ الزبتھ دوئم ، ملکہٴ کناڈا اور ان کے وارثین و خلفاء کا وفادار رہوں گا اور ان کے تئیں سچے خلوص کا اظہار کروں گا۔ نیز،میں قسم کھاتا ہوں کہ میں وفاداری کے ساتھ کناڈا کے قوانین کی پاسداری کروں گا اور کناڈا کا شہری ہونے کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دوں گا۔

    مسلمان ہو کر کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی کسی ایسے دشمن اسلام کا وفادار ہو جو مسلمانوں اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن ہے؟

    جواب نمبر: 751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 580/ب=580/ب)

     

    یہاں سیاسی وفاداری اور قانونی پاسداری مراد ہے اس میں کوئی حرج نہیں دشمنان اسلام کے ساتھ دلی محبت کرنا اور انہیں اپنا دلی دوست بنانا منع ہے اخلاقا جس قدر بھی روادری ان کے ساتھ برت سکتے ہوں شرعا اس کی اجازت ہے. ابھی دوتین روز پہلے بھی یہ مسئلہ آچکا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند