• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7387

    عنوان:

    میں نے ابھی حال ہی میں ایک خواب دیکھا۔ یہ فجر کی نماز کے بعد تھا۔ میں نے اپنے آپ کو مدینہ میں دیکھا۔ میں شہر میں گھوم رہا ہوں اورآخر کار میں ایک جگہ گیا جہاں میں نے کچھ لوگوں کو ہری پگڑی پہنے ہوئے دیکھاجن کے ہاتھوں میں دف تھااور قریب میں ایک مزار ہے۔ جب میں قریب گیا تو لوگ بتانے لگے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مزار مبارک ہے۔ میں مزار کوچھونے کی کوشش کررہا ہوں اور روضہ کے اندر جاتا ہوں جہاں میں لوگوں کو قرآن پڑھتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ میں بھی پڑھنے کے لیے قرآن اٹھاتا ہوں۔ اس کے بعد میں دوبارہ اندر جانے کی کوشش کرتا ہوں اس کے بعد کوئی مجھ کو وہ راستہ دکھاتا ہے جو کہ بہت زیادہ خاموش ہے۔ جب میں اس روڈ پر جانا شروع کرتا ہوں توایک کونہ سے ایک چھوٹا لڑکا آتاہے اورمیرا ہاتھ پکڑتا ہے اورمجھے اندر لے جاتا ہے۔ شیخ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں ۔ میری بیوی امید سے ہے اورہمارے پہلے سے دو لڑکیاں ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1837=1439/ د

    (۱) کچھ لوگ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر پر بھی بدعت اور خلاف سنت امور کی انجام دہی کا جذبہ رکھتے ہیں، یہ تعبیر ہے اور تنبیہ اس پر ہے کہ بدعات میں شور ہنگامہ ہوتا ہے، اور سنت کا راستہ انتہائی سادہ اور صاف ستھرا راستہ ہے، جس پر چل کر بہت جلد جنت تک رسائی ہوتی ہے۔

    (۲) اللہ پاک زچہ بچہ دونوں کو تمام مکارہ سے محفوظ رکھے، ولدِ صالح عطا فرمائے اور اس کو دنیا و آخرت کی سعادت عظمیٰ سے مالا مال کردے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند