• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 731

    عنوان: میں ایک بینک میں کام کرتا ہوں لیکن مجھے کسی ایسے کاغذ پر دستخط نہیں کرنا پڑتا جو سود وغیرہ سے جڑا ہوا ہو۔ میری کمائی حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    (1) میں ایک بینک میں کام کرتا ہوں لیکن مجھے کسی ایسے کاغذ پر دستخط نہیں کرنا پڑتا جو سود وغیرہ سے جڑا ہوا ہو۔ میرا سوال یہ ہے کہ میری کمائی حلال ہے یا حرام؟ اور کیا مجھے بینک کی ملازمت چھوڑ دینی چاہیے؟

    (2) لوگ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور عبد القادر جیلانی وغیرہ کا یوم پیدائش مناتے ہیں اور ہمیں دعوت طعام پر بلاتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم وہاں جاکر ان کا کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

    (3) اسی طرح کچھ لوگ مندروں اور مقبروں میں جاتے ہیں اور وہاں کی مٹھائیاں وغیرہ ہمیں پیش کرتے ہیں، کیا ہم ان کو کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

    والسلام

    جواب نمبر: 731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 310/م=309/م)

     

    (1) سودی نظام پر مبنی بینکوں میں کسی طرح کی ملازمت ہو کم از کم معصیت پر اعانت کا پہلو کسی نہ کسی درجہ میں ضرور پایا جاتا ہے اس لیے اس کی آمدنی کو خالص حلال کمائی کہنا دشوار ہے، اگر فوری طور پر ملازمت چھوڑنا ممکن نہ ہو تو کوشش جاری رکھیں جب جائز و حلال ذریعہ معاش کا نظم ہوجائے تو موجودہ کو چھوڑ دیں ۔

    (2) ایسی دعوت نہ کھانی چاہیے ۔

    (3) مندروں اور بزرگوں کے نام چڑھاوے کا کھانا بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند