• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7254

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ ایک مسلم کو اپنا شجرہ نسب یاد ہونا چاہیے۔ اس بات میں کہاں تک سچائی ہے۔ اور اگر سچائی نہیں بھی ہے تو مجھے بتائیں کہ ہمارا شجرہ نسب کیا ہوگا؟جیسا کہ میں اہل سنت سے تعلق رکھتا ہوں۔ اہل سنت کہاں سے شروع ہوا، جن بزرگوں نے بنیاد رکھی ان کا موجودہ اہل سنت سے کوئی شجرہ ملتا ہے یا کہ نہیں؟مجھے بتائیں۔ (۲) اورایک بہت اہم سوال ہے کہ ایک دفعہ میں راستے سے جا رہا تھا تو میری ہی عمر کی ایک لڑکی جس کی حالت ٹھیک نہیں تھی میرا مطلب کہ وہ بیمار تھی اور بہت زیادہ کمزوری محسوس کررہی تھی ،جب میں اس کے پاس سے گزرا تو اس نے مجھ سے مدد مانگی۔ اب وہاں پر کوئی اورنہیں تھا، یعنی جہاں وہ بیٹھی ہوئی تھی وہاں سے کوئی اورگزر نہیں رہا تھا۔ اس کی حالت سے ایسا لگتا تھا کہ وہ بہت بیمار ہے۔ اب میں پریشان ہوگیا، کیوں کہ میں اس کے لیے غیر محرم تھا (اگر چہ وہ مسلم نہیں تھی) لیکن تھی تووہ لڑکی ہی۔ لیکن اس کی حالت دیکھ کرمیں نے اس کو سہارا دیا، اس کے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کی تھوڑا سی مالش کی اوراس کو پکڑ کر ٹیکسی تک بٹھایا ۔تومیں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس قسم کی مجبوری کی حالت میں کیا کرنا چاہیے؟ میں کس حد تک گناہ کا مرتکب ہوا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1468=1383/ د

    (۱) شجرہٴ نسب سے مراد نسبی شجرہ ہے ہے؟ یا علمی اعتقادی روحانی؟ اگر علمی اعتقادی اور روحانی شجرہ نسب مراد ہے تو جواب یہ ہے کہ شجرہ نسب یاد ہونا ضروری نہیں ہے۔ دین کی باتیں ایسے اہل علم دین داروں کی صحبت، اور ان کی کتابوں سے حاصل کرلینا کافی ہے جو سلسلہ بہ سلسلہ اہل سنت والجماعت سے منسلک ہیں، علماً عملاً اعتقاداً ان سے دین کی بنیادی اور ضروری باتیں سیکھ لینا اہل سنت والجماعت میں شامل ہونے کے لیے کافی ہے، موجودہ اہل سنت والجماعت کا شجرہ حضراتِ صحابہٴ کرام وتابعین عظام اور ان کے متعین اہل سنت والجماعت سے ملتا ہے۔

    (۲) مجبوری کے وقت میں اس کی گنجائش تھی جب کہ اپنی نگاہ اور دل کو برے ارادہ سے محفوظ کرنے کی کوشش کرلی گئی ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند