• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7174

    عنوان:

    میں نے خواب میں ابو کے بڑے بھائی کی بیوی کو مردہ حالت میں دیکھا۔ وہ ماشاء اللہ ابھی حیات ہیں او ران کی عمر پچہتر سال کے قریب ہے۔ اس میں کسی قسم کا کوئی شور اور رونا پیٹنا نہیں تھا۔ بس خاموشی ہے۔ یہ خواب میں نے دوپہرکی نماز کے بعد دیکھا تھا۔ اس میں میرے ایک جاننے والے امام صاحب نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ امام صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں اپنی چچی کے بارے میں یہ سوچ رہا تھا کہ چند۔۔۔۔؟؟؟

    سوال:

    میں نے خواب میں ابو کے بڑے بھائی کی بیوی کو مردہ حالت میں دیکھا۔ وہ ماشاء اللہ ابھی حیات ہیں او ران کی عمر پچہتر سال کے قریب ہے۔ اس میں کسی قسم کا کوئی شور اور رونا پیٹنا نہیں تھا۔ بس خاموشی ہے۔ یہ خواب میں نے دوپہرکی نماز کے بعد دیکھا تھا۔ اس میں میرے ایک جاننے والے امام صاحب نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ امام صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں اپنی چچی کے بارے میں یہ سوچ رہا تھا کہ چند دن پہلے دیکھا تھاکہ نماز جنازہ کھڑی ہونے لگتی ہے تو امام صاحب یہ کہتے ہیں اس کاحلق کرو اور وہ اشارہ کرتے ہیں چچی کے بھانجے کی طرف۔ میری میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہحلق کیا ہوتا ہے۔ چہرہ کا ہوتاہے یا سر کاہوتاہے۔بہر حال میں سامان ڈھونڈتا ہوں تو مجھے ایک استرہ اور دانت کا برش ملتا ہے اور میں اس سے چچی کے بھانجے کیٹنڈکرنے لگتاہوں، پھر نماز جنازہ ہوتی ہے۔ نماز کے بعد امام صاحب ہٹ جاتے ہیں کہ میں جنازہ نہیں اٹھاؤں گا۔میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔پھر مجھ سے کوئی کہتاہے کہ دیکھو سر کس طرف ہے؟ تو معلوم ہوتاہے جس طرف سر ہونا چاہیے تھا اس طرف پیر ہیں اور جس طرف پیرہونا چاہیے تھا اس طرف سر ہے۔ بہر حال اس وقت میں نے اپنی چچی کا چہر ہ بھی دیکھ لیا کہ اس کے بغیر مجھے معلوم نہ ہوتا کہ سر کہاں ہے اور پیر کہاں ہے۔ پھر میرا چھوٹا بھائی آتا ہے اور کہتا ہے دیکھو کفن کتنا چھوٹا ہے۔ میں پورے خواب میں ڈرا ڈرا سا رہا۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔

    جواب نمبر: 7174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1400=1315/ د

     

    شرور وفتن سے بھری، معاصی اور گناہوں سے رنگین دنیا میں لذتوں کو ختم کردینے والی چیز یعنی موت کو کثرت سے یاد کرنے کا حکم ہے، خواب مذکور میں اسی کو یاد کرایا گیا ہے، جس کا اثر یہ ہونا چاہیے کہ آدمی گناہوں سے اجتناب اور طاعات کے اہتمام کو لازم کرلے۔ دین داری اور اعمالِ صالحہ کے اہتمام میں کمی کے اشارات خواب مذکور میں موجود ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ سے خوب خوب توبہ و استغفار کرکے اعمال صالحہ کی بجا آوری کے ساتھ سیئات سے بچنے کی پوری کوشش کی جائے۔ اور فکر آخرت موت کی یاد کو ہمیشہ مستحضر رکھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند