• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7159

    عنوان:

    ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ٹیکسی میں جارہا ہوں اور یہ بالکل بھری ہوئی ہے۔میں کچھ کام کے لیے نیچے جھکا۔ جب میں اپنی سیٹ کی طرف واپس ہوا تو میں نے دیکھا کہ ایک خوبصورت لڑکی میری سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہ اوپر کھڑی ہوئی اور میں وہاں بیٹھ گیا اور وہ میرے اوپر بیٹھ گئی۔ اس وقت میں بہت زیادہ خوش ہوگیا، میرے پاس بتانے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ میں کتنا زیادہ خوش تھا۔ جب میں بیدار ہوا تواس خواب کی خوشی کئی دنوں تک برقرار رہی۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1395=1310/ د

    شیطانی خیالات ہیں۔ خواب کی کیفیات پر مواخذہ نہیں ہے، لیکن بیداری میں کیفیت پیدا کرکے خوش ہونا درست نہیں ہے، توبہ واستغفار کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند