• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7122

    عنوان:

    میری والدہ نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک کالا سانپ ہے جو کپکپاتا ہوا نظر آیا ،اس کی زبان باہر آرہی تھی۔ میری والدہ نے اس سے کہا کہ جہاں سے آئے ہو وہاں سے چلے جاؤ، لیکن وہ نہیں جاتا۔ میری والدہ نے اس سے کہا کچھ کھانا ہے دودھ پینا ہے اس نے جواب دیا نہیں۔ والدہ نے کہا مٹھائی کھانی ہے اس نے کہا مٹھائی․․․ اورخواب ختم ہوگیا۔ اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1370=1285/ د

    آپ کو اپنے بدخواہوں کی طرف سے کسی قسم کا ضرر ان شاء اللہ لاحق نہ ہوگا۔ اور آپ حکمت وخوش اخلاقی سے انھیں اپنا گرویدہ بنالیں گے۔ جو آپ کے دنیوی ترقیات کا بھی ذریعہ بنے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند