• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69928

    عنوان: گھر میں خزانہ کے نام سے ایک بند برتن رکھنا

    سوال: گھروں میں خزانہ کے نام سے ایک بند برتن رکھا جاتا ہے ، میرے گھر میں بھی ہے جس میں ہم ہر روز کچھ روپے ڈالتے ہیں جو جمع ہوجاتے ہیں،اور جب ایمرجنسی وقت میں بیماری یا اور ضرورت پیش آتی ہیں تو ہم اسے تھوڑ ڈالتے ہیں اور اس سے اپنا ضرورت پورا کر تے ہیں۔ اور اگر ضرورت نہیں ہوتی تو اسی میں ہی پڑی رہتے ہیں. تو کیا ایسا کرنا ٹھیک ہیں؟

    جواب نمبر: 69928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1351-1319/H=12/1437 اگر اس خزانہ میں روپئے ڈالنے نیز نکال کر استعمال کرنے میں نزاع کا کوئی اندیشہ نہیں اور بر بناء سہولت و مصالح خانہ ایسا کرلیا جائے تو کچھ مضائقہ نہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ حساب کتاب سب کا بالکل پاک صاف رہے آمد و خرچ میں کسی کو کسی پر شبہ کی گنجائش نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند