• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6888

    عنوان:

    میری بیوی نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک بڑا سا سبز رنگ کا سانپ اس کو لپٹ گیا ہے اور آخر کار اس سانپ نے بیوی کی کمر میں اپنے دانت گاڑ کر مار دیا ہے۔ (۲) اور دوسرا خواب یہ ہے کہ چند دن پہلے ہماری ایک ہمسایہ عورت فوت ہوگئی ہے۔ وہ کئی رشتہ داروں کے خواب میں آکر یہ کہتی ہے کہ تم نے میرے سارے کپڑے تقسیم کردئے ہیں میں نے تو ابھی واپس آنا ہے۔ پھر کہتی ہے کہ کوئی بات نہیں میرا شوہر مجھے نئے کپڑے لے کر دے دے گا۔ ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتاکر شکریہ کا موقع دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1727=1335/ ھ

    (۱) اتباع شریعت اور اخلاص میں بہت کمی ہے، آپ اپنی بیوی سے کہہ دیں کہ وہ کثرت سے بار بار بہشتی زیور کا مطالعہ کرتی رہیں۔

    (۲) اس مرحومہ عورت کے اعزہ ایصال ثواب کا اہتمام نہیں کرتے خواب میں اس پر تنبیہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند