• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6824

    عنوان:

    اپنے دونوں بچوں کے ساتھ جب کہ وہ میرے پاس تھے تو میں نے دیکھا کہ سورج چاند کو چھپارہا تھا جب میں سو رہی تھی۔ اس کا کیامطلب ہے۔ اور ان دونوں کے ساتھ کسی جگہ اللہ کانام لیا جارہا تھا۔ (۲) اور دوسرے خواب میں، میں نے ایک مرد کو دیکھا جو کہ بالکل سفید کپڑوں میں تھااور ہم گھاس کے ایک کھیت میں چل رہے تھے اورمیں نے پیچھے دیکھا اور اس نے کہا کہ کیاکچھ غلط ہے، اورمیں نے کہا کہ وہ بہتر جانتے ہیں۔ (جب میں بیدار ہوئی تو میں نے اس خواب سے بہت راحت محسوس کی)۔ اوراگر میں نے کچھ چھوڑ دیا ہو تو اللہ معاف کرے۔(آمین)

    سوال:

    جواب نمبر: 6824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1728/ ھ= 270/ تھ

    (۱) اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اخلاص سے اللہ تعالیٰ کا ذکر، بے فائدہ لمبی لمبی تمناوٴں وجذبات کو چھپادیتا ہے، یعنی اصلاحِ نفس کا صحیح راستہ ہے۔

    (۲) اس خواب میں تنبیہ ہے کہ عیش وعشرت کی زیادتی آدمی کو غلط امور پر آمادہ کرتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند