• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6630

    عنوان:

    میرا نام زبیر ہے ۔ میری بیوی نے ایک دفعہ مذاق میں مجھے ?زبیر بھائی? کہہ دیا۔ یہ بتائیں کہ اس سے نکاح ٹوٹ گیا یا نہیں؟ (۲) اگر کوئی آدمی چار رکعت نماز پڑھ رہا ہے اور قعدہ اخیرہ میں اسے یہ شک ہوتاہے کہ تین رکعت ہوئی ہے تواسے کیا کرنا چاہیے؟ (۳)میں میرٹھ میں پیدا ہوا تھا،لیکن میں بچپن میں علی گڈھ چلا گیا تھا۔ اب میرا میرٹھ میں مستقل قیام کا بالکل ارادہ نہیں ہے۔ بس چھٹیوں میں کچھ دنوں کے لیے جاتا ہوں۔ تو کیا مجھے وہاں قصر نماز پڑھنی چاہیے؟

    سوال:

    میرا نام زبیر ہے ۔ میری بیوی نے ایک دفعہ مذاق میں مجھے ?زبیر بھائی? کہہ دیا۔ یہ بتائیں کہ اس سے نکاح ٹوٹ گیا یا نہیں؟

    (۲) اگر کوئی آدمی چار رکعت نماز پڑھ رہا ہے اور قعدہ اخیرہ میں اسے یہ شک ہوتاہے کہ تین رکعت ہوئی ہے تواسے کیا کرنا چاہیے؟

    (۳)میں میرٹھ میں پیدا ہوا تھا،لیکن میں بچپن میں علی گڈھ چلا گیا تھا۔ اب میرا میرٹھ میں مستقل قیام کا بالکل ارادہ نہیں ہے۔ بس چھٹیوں میں کچھ دنوں کے لیے جاتا ہوں۔ تو کیا مجھے وہاں قصر نماز پڑھنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 6630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 845=889/ د

     

    (۱) نکاح پرتو اثر نہیں پڑا،البتہ احتیاط چاہیے اس طرح کہنے سے۔

    (۲) غلبہ ظن یعنی غالب گمان جس طرف ہو تین رکعت کی طرف ہو توتین مان کرچوتھی رکعت زید پڑھ لے اورچارکی طرف ہو تو چار مان کر التحیات درود دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔ اوراگر کسی جانب غلبہ ظن پیدا نہ ہورہا ہو برابر شک دونوں طرف رہے تو تین مان کر چوتھی پڑھ لے مگر احتیاطاً تیسری جس کو مان رہا ہے اس میں قعدہ کرکے التحیات پڑھ کر چوتھی کے لیے کھڑا ہو اورچوتھی پوری کرکے قعدہ اخیرہ میں سجدہ سہو بھی کرلے۔

    (۳) میرٹھ آپ کا وطن اصلی ہے آپ کے والدین وغیرہ وہاں موجود ہیں چھٹیوں میںآ نے جانے کا سلسلہ بھی ہے وہاں سے بالکل بے تعلق ہوکر ترک وطن کا ارادہ نہیں کیا ہے اگر چہ مستقل آئندہ وہاں رہنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے تو بھی میرٹھ آپ کا وطن اصلی برقرار ہے اورعلی گڈھ میں مستقل رہائش کا ارادہ کرلینے کی وجہ سے علی گڈھ بھی وطن اصلی کے حکم میں ہے، آپ کو میرٹھ اور علیگڈھ دونوں جگہ پوری نماز پڑھنی ہوگی۔ البتہ اگرمیرٹھ سے آپ نے بالکل بے تعلق ہوکر وہاں کی وطنیت ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہو تو میرٹھ میں قصر کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند