• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6475

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا۔ دیکھتا ہوں کہ باہر زبردست بارش ہے۔ اپنے دوست کے ساتھ میں کہیں جارہا ہوں۔ یاد آیا امی سے مل لوں۔ تو ماں کے پاس گھر آیا جیسے ہی ماں کے بازو میں بیٹھا آسمان سے بادل کی طرح ہماری طرف کوئی بڑی سی چیز آنے لگی۔ فوراً کلمہ پڑھنے لگا۔ کلمہ پڑھتے پڑھتے وہ چیز سامنے آتی گئی اورکلمہ پڑھتے پڑھتے میری موت ہوگئی ۔ میں موت کے وقت سوچ رہا تھا کہ اب تو موت ہوگئی ہے اس جسم کو کیڑے کچھ دن بعد کھا لیں گے۔ تو یہ خواب کی تعبیر برائے مہربانی جلد از جلد بتائیں ۔ جب میں اٹھا تو فجر کو کچھ وقت باقی تھا، پانچ دس منٹ کے بعد فجر کی اذان ہوئی اور میں نے اٹھ کر نماز پڑھی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1632=287/ ھ

    بہت عمدہ خواب ہے، ماشاء اللہ تعبیر و تنبیہ یہ ہے کہ اعمال صالحہ کے اختیار کرنے اور برے افعال سے بچنے میں بہت جلدی کرنا چاہیے، اوراس معاملہ میں غفلت اور سستی کاہلی بہت بہت مضر ہے، ماں سے مراد اعمال صالحہ ہیں کہ ان کو اختیار کرنے پر اللہ پاک کی مدد آسمان سے اترتی ہے، ترکِ معاصی سے اللہ تعالیٰ جل شانہ کا خاص قرب حاصل ہوجاتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند