• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6368

    عنوان:

    کیا غیر صحابہ کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لگایا جاسکتا ہے؟ جیسے کہ امام رضا خان رضی اللہ عنہ یا امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ؟ کیا آج کا شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا غیر صحابہ کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لگایا جاسکتا ہے؟ جیسے کہ امام رضا خان رضی اللہ عنہ یا امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ؟ کیا آج کا شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 6368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1515=1155/ ھ

    (۱) اکابر علمائے اہل السنت والجماعت اہل حق عامةً نہیں لگاتے اگرچہ کبار مجتہدین و کبار اولیاء اللہ کے لیے لگانے کی گنجائش ہے، جیسا کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعة وغیرہ۔

    (۲) امام رضا خان کون شخص ہے؟

    (۳) آج کے جس شیعہ کے متعلق معلوم کرنا چاہتے ہیں، اس کے عقائد کی تحقیق کرکے لکھئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند