• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4812

    عنوان:

    میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے خواب میں دیکھاجس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پکاررہے ہیں اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کچھ وحی نازل ہوئی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم)کو مکہ چھوڑ کر مدینہ چلے جانا چاہیے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ کیا یہ وحی میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو چھوڑنا پڑے گا۔ اس خواب کی تعبیر بیان فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1378=1040/ ھ

    خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے تعبیر بھی ظاہر ہے کہ اپنے اندر دینی پختگی اعمال صالحہ میں رسوخ اور معاصی سے اجتناب میں مضبوط قدم جیسی صفات ِ عالیہ و اخلاقِ حسنہ کو حاصل کرنے کی خاطر ہجرت ضروری ہے، یعنی اپنے گھر بار، کاروبار، اہل وعیال کا مناسب نظم کرکے دین کی بنیاد پر شہر شہر اور قریب بعید مواقع میں جانا ناگزیر ہے، مگر ان جیسے امور میں اپنی مرضی ورائے سے کچھ نہ کرے، البتہ اکابر علماء اہل تقویٰ متقین صالحین ذمہ دارانِ تبلیغ کے مشورہ و ہدایات کو مشعل راہ بنائے، آپ کے خواب میں ماشاء اللہ ان امور فاضلہ کی طرف اشارات ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند