• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4616

    عنوان:

    میں نے چند برس پہلے خواب میں آسمان دیکھا اور آسمان پر تین سطریں لکھی ہوئی ہیں، پہلی سطر میں محمد رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)، دوسری سطر میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ (رضی اللہ تعالی عنہ)، تیسری سطر میں حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمة اللہ علیہ لکھا تھا۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔ (میں پہلے بہت گناہ گار تھا اب اللہ ہی کے فضل و کرم سے چار مہینے جماعت میں جاکر آنے کے بعد سدھر گیا ہوں، یہ خواب جماعت میں جاکر آنے کے بعد دیکھا)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 900=924/ د

    ماشاء اللہ بہت مبارک خواب ہے، ان شاء اللہ غیب سے ہدایت و سعادت کے اسباب پیداہوں گے۔ معاصی اور گناہوں سے بچنے کی پوری فکر کریں، اوراعمال صالحہ کی پابندی کے اہتمام سے ان شاء اللہ باطنی ترقیات حاصل ہوتی رہیں گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند