• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4536

    عنوان:

    میں تاریخ ابن کثیر اور تاریخ طبری کے اردو تراجم کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کہکیا ان کاترجمہ مستند علماء کے ذریعہ کیا گیا ہے، اور علمائے دیوبند اس ترجمہ سے مطمئن ہیں؟ کیا میں ان کو پڑھ سکتا ہوں؟ کس نے ان دونوں (کتابوں) کا ترجمہ کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1202=1011/ ب

    مذکورہ دونوں کتابوں کے ترجمے پاکستان میں ہوئے ہیں اورہندوستان میں ابھی ناتمام چھپے ہیں، ان کے مترجمین کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں۔ دونوں کتابوں کے ترجمے اور مترجمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے دارالعلوم کراچی سے رجوع کریں، وہ تحقیقی بات بتاسکیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند