• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4433

    عنوان:

    میں نے دیکھا کہ میں بھاگ رہی ہوں اور کچھ بری شکل کے لوگ مرد اور عورتیں میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور میں بہت دور جاتی ہوں اور بھاگتے ہوئے میں جنگل ، صحرا، بیاباں اور پتھریلی زمین والی جگہوں سے بڑی تیزی سے گزرتی ہوں۔ جب وہ لوگ میرے نزدیک پہنچ جاتے ہیں کہ پکڑ لیں تو میں ایک باغ میں داخل ہوجاتی ہوں اور جلد سے زمین کے اندر باغ میں جو ایک قبر بنی ہوئی ہے اس میں لیٹ جاتی ہوں اور اوپر سے قبر بند ہوجاتی ہے، اور رنگ برنگ کے پھول بھی اس پر آجاتے ہیں اور اس جگہ کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔ میں سکون سے قبر میں لیٹ جاتی ہوں۔ اور اس کے ساتھ ایک اور ایسی ہی پھولوں والی قبر ہے جو کہ میرے والد کی ہوتی ہے۔ باغ میں بہت زیادہ سبزہ اور رنگ برنگ کے پھول ہیں۔ میں اسے جنت سمجھتی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 867=819/ د

    معاصی اور منکرات میں بالعموم لوگ مبتلا ہیں، اوراسی میں ترقی کرنے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، معاصی کے اس سیلاب سے وہی شخص محفوظ رہے گا جو اعمال صالحہ کی پابندی کے ساتھ آخرت اور موت کی فکر رکھے گا۔ مذکورہ خواب مبارک ہے، اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دنیا اور اہل دنیا کے شرور سے بچنے کے لیے مراقبہ اور فکر آخرت کے ساتھ اعمال صالحہ کی پابندی کی جائے۔ اور ماشاء اللہ کسی درجہ میں یہ چیز آپ میں موجود ہے، اس لیے فی الجملہ حفاظت ہے، مزید پابندی کی ضرورت ہے، تاکہ قبر جہنم کا گڑھا بننے کے بجائے جنت کا باغیچہ بن جائے۔ اللہ تعالیٰ مراقبہ موت فکر آخرت کے ساتھ اعمال صالحہ میں بیش از بیش ترقی کی توفیق دے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند