• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4179

    عنوان:

    مجھے ایک خواب کی تعبیر پوچھنا ہے۔ ہمارے ایک دوست ہیں جو بہت دیندار ہیں، جماعت میں بھی جاتے ہیں (میں بھی جماعت میں جاتاہوں) ۔ وہ کچھ دن پہلے میرے خواب میں آئے مگر ان کی حالت بالکل الگ تھی ، لباس بھی بدلا ہوا تھا، داڑھی بھی چھوٹی تھی، اور وہ فلم کے سی ڈی کی دکان میں تھے، شا یہ ان دکان کی تھی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ کیاہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے ساتھ حالات رہتے ہیں۔ پھر مجھے معلوم ہواکہ ان کی ایک بہن تھی جو جل کے مرگئی، لوگوں کی بات چیت سے معلوم ہوا کہ اس نے خود کشی کرلی، کسی نے کہا کہ کلمہ پڑھ کر مری تھی۔میں نے جس دن یہ خواب دیکھا اسی دن شاید جل گئی تھی۔ اس خواب میں میرے لیے کیا نصیحت ہے؟ کیوں کہ خواب خبر ہوتاہے ۔ ہمارے دوست کی دینداری کے بارے میں کسی کو شک نہیں ہے اور میں بھی ان کا بہت احترام کرتاہوں، لیکن یہ کیا تھا؟میں ان کی بہن کے بارے میں سن کر بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1093=804/ ھ

    آپ کے دوست میں اصلاح کا جذبہ بہت ہے جن لوگوں کی اصلاح کی طرف وہ متوجہ رہتے ہیں ان کے عامةً وہ احوال ہیں کہ جو دوست کی ذات میں آپ کو خواب میں دکھلائی دیئے، آپ اپنے دوست اور ان کی بہن کی طرف سے کسی بدگمانی میں مبتلا نہ ہو، خواب میں تنبیہ اس امر پر بھی ہے کہ دینی کام کرنے والوں کو اصول کا لحاظ بہت رکھنا چاہیے نیز ہرمعاملہ میں اخلاص کا اعلیٰ درجہ حاصل کرنے میں ساعی رہنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند