• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3994

    عنوان:

    کیا چاردیواری کے اندر کعبہ کی طرف پیٹھ کرنے کی اجازت ہے؟

    سوال:

    کیا چاردیواری کے اندر کعبہ کی طرف پیٹھ کرنے کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 3994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 433/ ل= 402/ ل

     

    بوقت قضائے حاجت قبلہ کی طرف پشت کرنا مکروہ ہے، چہاردیواری میں ہو یا کھلی فضا میں، لیکن قضائے حاجت کے علاوہ عام حالات میں قبلہ کی طرف پشت کرنے کی ممانعت صراحت کی صراحت کتب فقہ میں نہیں ملی، نیز اس میں حرج بھی ہے، لہٰذا عام حالات میں اس کی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند