• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 389

    عنوان:

    خواب میں دیکھا کہ میں بہت ٹینشن میں ہوں...

    سوال:

    ایک رات میں سو رہا تھا، خواب میں دیکھا کہ میں بہت ٹینشن میں ہوں ۔ لوگوں کی ایک جماعت آئی اور مجھ سے پوچھا کہ تم ٹینشن میں کیوں ہو، میں نے اس کو اپنی پریشانی بتائی۔ ان لوگوں نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، بس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے جاؤ اور اپنی پریشانی بتاؤ، وہ حل کردیں گے۔ پھر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن روزآنہ پڑھا کرو، میرا دایاں ہاتھ چھوا اور مجھے تین قیمتی پتھر دیے اور کہا کہ اسے رکھو۔

     

    میں آپ سے معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟براہ کرم، جلد جواب دیں گے۔

    جواب نمبر: 389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 704/هـ=487/هـ)

     

    آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے روزانہ قرآن پڑھنے کا حکم فرمانا تو تعبیر کا محتاج نہیں، اس کا آپ خاص اہتمام شروع کردیں اور تین قیمتی پتھروں سے یہ مراد ہے کہ قرآن کریم حدیث شریف اور تمام متعلقہ افراد کے حقوق کی ادائیگی اور حفاظت میں سعی بلیغ کی ضرورت ہے، آپ ان تینوں کے حقوق اداء کرنے کی طرف توجہ کریں گے تو ان شاء اللہ خاص نصرت و مدد اللہ پاک کی طرف سے ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند