• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3879

    عنوان:

    کیا یہ صحیح ہے کہ رات کو سفر کرنا مکروہ ہے؟

    سوال:

    کیا یہ صحیح ہے کہ رات کو سفر کرنا مکروہ ہے؟

    جواب نمبر: 3879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 77/ م= 77/ م

     

    جی نہیں! رات کو سفر کرنے میں گوئی کراہت نہیں، رات میں سفر کرنا حدیث سے ثابت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ترغیب بھی فرمائی ہے، اس لیے کہ رات میں مسافت جلدی طے ہوجاتی ہے، حدیث میں ہے : عن أنس رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم: علیکم بالدُّلجة فإن الأرض تُطوی باللیل رواہ أبوداوٴد (مشکاة شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند