• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3701

    عنوان:

    میں سوفٹ کا ویئر کا انجینئر ہوں، میں اپنے ایک دوست کے بارے میں سوال کرنا چاہتاہوں۔ وہ پانچوں وقت کی نماز پڑھتے ہیں، صاحب لحیة ہیں اور اسلام اور دیوبند کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ وہ کچھ گھریلو مسائل سے دوچار ہیں، (۱) نماز پڑھنے کے سلسلے میں ان کے گھر والے ان کی بات نہیں سنتے ہیں۔ (۲) ان کی بہن محبت کی وجہ سے گھر سے فرار ہوگئی ہے، اس کی وجہ سے وہ بد دل ہورہے ہیں تاہم اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں اور پابندی سے نماز اداکرتے ہیں۔ (۳) ان حالات کے سبب وہ مایوسی کا شکار ہورہے ہیں، مجھے خطرہ ہیکہ کہیں ان کے ایمان میں فساد نہ آجائے ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں ان کے مسائل کوکیسے حل کروں؟ قرآ ن کی کوئی آیت یا کوئی حدیث بتائیں جس کی مدد سے ان کے ایمان کو قوی کرسکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 348/ ل= 11/ تل

    آدمی کا کام صرف اچھے انداز میں نصیحت کرنا اور سمجھانا ہے، ہدایت دینا اور سیدھے راستے پر چلانا یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کرکے فرمایا ہے : اِنَّکَ لاَ تَھْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ نبی جی آپ جس کو ہدایت دینا چاہیں اس کو ہدایت نہیں دے سکتے۔ خود انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ایسے واقعات پیش آئے کہ بیوی، بیٹے تک نے ان کی تکذیب کی اور ان پر ایمان نہیں لائے، خلاصہ یہ ہے کہ ان باتوں سے آدمی کو مایوس نہیں ہونا چاہیے اور اپنا جو فریضہ ہے (یعنی حکمت و نرمی سے سمجھانا اور ان کے لیے ہدایت کی دعا کرنا) اس کو انجام دیتے رہنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند