• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2124

    عنوان:

    دیوبندی مکتب فکر کی یونیورسٹی میں ترویج؟

    سوال:

    میں میڈیکل کا طالب علم ہوں، ہماری ایک تنظیم ہے جس کا نام جمعیت طلبہ اسلام ہے۔ ہم لوگ پر امن طریقے سے دیوبندی مکتب فکر خصوصا عبید اللہ سندھی ، حضرت شیح الہند کے مذہبی و سیاسی افکار کی اشاعت کر تے ہیں ۔ دیوبندی علماء ہماری حمایت بھی کرتے ہیں ۔ کیا ہم کالج اور یونیورسٹی میں اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1469/ ب= 1299/ ب

     

    یہ مستحسن اقدام ہے، مگر اسے حکمت عملی کے ساتھ کریں۔ بڑوں سے مشورہ بھی لیتے رہیں۔ جوش و خروش نہ ہو۔ خدا آپ کی مدد فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند