• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2034

    عنوان: میر ی بہن نے خواب دیکھا ہے کہ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرہ مسجد نبو ی میں ہیں ...

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میر ی بہن نے خواب دیکھا ہے کہ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرہ مسجد نبو ی میں ہیں۔ آپ ہوشیار ہیں اور ایک عورت قریب میں ہے ، میر ی بہن اس سال حج کے لیے گئی تھی ،وہاں پرکچھ عورتیں تعلیم دیتی تھیں انہیں میں سے ایک عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کو ہاتھ لگا رہی ہے ، میری بہن کو خواب میں ہی احسا ہورہاہے کہ یہ نبی نہیں ہے،ا ور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پہ عجیب سی ہنسی ہے ایسی ہنسی نہیں کہ جو دل کو مسرت بخشے ۔ حدیث میں تو ہے کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے یقینا مجھے ہی دیکھا ، مگر میری بہن کی کشمکش کی کیا وجہ ہے؟ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 796/ د= 767/ د

     

    خواب میں کبھی خلط بھی ہوجاتا ہے یعنی مثل بیداری کے سارے حصے مربوط نہیں ہوتے بلکہ بعض حصہ کسی دوسرے خیال سے جڑجاتا ہے جب کہ دونوں علیحدہ علیحدہ باتیں الگ الگ جگہ اور شخص سے متعلق ہوتی ہیں۔ لہٰذا مذکورہ خواب میں مسجد نبوی کے حجرہ مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اس حد تک تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو اس کے بعد اگلا حصہ خواب کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق نہہو بلکہ جداگانہ خواب و خیال ہو،جو اس سے جڑگیا۔یا پھر بہن کاآخری احساس کہ یہ نبی نہیں ہیں اس کے مطابق وہ خواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہ ہو صرف مسجد نبوی اورحجرہ مبارکہ خواب میں آیا ہو پھر دوسرے خیالات اس سے مربوط ہوگئے، خواب دیکھنے والے کے دل کی گواہی اس کے لیے مرجح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند