• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1799

    عنوان: کعبہ مرکز میں کیسے ہے؟

    سوال: میرے ایک دوست ہمیشہ اس سوال کا جواب چاہتے ہیں کہ کعبہ مرکز کیسے ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ اگر دنیا کادائرہ بال کی طرح ہے تو جس وقت آپ اس کو گھمائیں گے وہ حصہ سامنے کی طرف آئے گا ، اس لحاظ سے کعبہ کس طرح مرکز میں ہے؟ احادیث کی رو سے یا سائنس کے اعتبارسے؟

    جواب نمبر: 1799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1310/ ب= 1170/ ب

     

    روایتوں میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو دنیا کے بالکل بیچ میں قائم فرمایا ہے۔ ہم اس پر ایمان و یقین رکھتے ہیں۔ اب رہا کس طرح کا سوال تو یہ کسی ریاضی جاننے والے سے معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند