متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 176080
جواب نمبر: 17608001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 478-338/SN=05/1441
یہ اچھا خواب ہے، معبرین نے سورہٴ رحمن پڑھنے کی تعبیر جھوٹ اور حرام سے احتراز کرنے وغیرہ سے دی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
مرد لوگ جنت میں حوروں کے ساتھ جماع کریں گے؟(اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر جنت میں
حوروں کا کیا کام ہے)؟(۲)غلمان کیا ہیں؟ ان
کو کون پائے گا اور کیوں؟(۳)کیا
اگر کوئی شخص چالیس احادیث یاد کرلے تو وہ عالم ہوجائے گا؟ (۴)اسلام
میں خواب اور ان کی تعبیر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا وہ واقعی ہم کو خبردار کرتے
ہیں یا رہنمائی کرتے ہیں؟(۵)یہ کہا
جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے خواب کی تعبیر نہیں معلوم کرتا ہے تو خواب اس کی
زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ہیں یا صرف استغفار کہہ کر او راپنے بائیں طرف
تھوکنے سے برے خواب اثر انداز نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بات کہاں تک سچ ہے؟ (۶)کیا شہید کی روح جس کا انتقال ہوچکا ہے
اپنے گھر والوں اور دوستوں کی زیارت کرنے آتی ہے کسی وقت یا جمعرات وغیرہ کو؟ (۷)کیا شہید کی روح اپنے گھر والوں کی حالت سے
ہر وقت باخبر ہوتی ہے، جیسے اچھی خبر اور برے اوقات، موت اور پیدائش وغیرہ؟
كیا تحذیر الناس کی وضاحت پر كوئی كتاب ہے؟
1793 مناظرمیری وائف نے ایک خواب دیکھا ہے اسی کی زبانی لکھتا ہوں۔ میں نے دیکھاکہ بڑی سی دیگچی میں کھانا (بریانی)پک رہا ہے اور ہمیں(سب گھر والوں کو) بہت بھوک لگی ہے اورسب بے چین ہو رہے ہیں اور جب کھانا پک جاتا ہے تو مجھے پلیٹ میں ملتا ہے پلیٹ میں دیکھتی ہوں کہ بوٹی (گوشت) بھری ہوئ ہے اور بہت زیادہ گوشت ہے پلیٹ بالکل فل ہے میرے علاوہ میرا بھائ بھی ہے جس کو میرے ساتھ کھانا ملا میں نے اس کا پلیٹ نہیں دیکھا صرف اپنے پلیٹ پر نظر پڑی پھر میں نے ایک نوالہ کھانے کے لۓ منہ میں ڈالا تو بہت ہی بد مزہ تھا ایسے جیسے خراب تیل سے پکا ہوا ہے اور بہت بو آ رہی ہے کہ کھایا نہیں جا رہا ہے لیکن بھوک بھی بہت تیز لگی ہے میں نے پھر نوالہ لیا کھانے کے لئے لیکن خراب تیل کی وجہ سے کھا یا نہیں گیا میں نے اپنے بھائ سے بولا کہ یہ تو بہت خراب ہے اس نے بھی کہا ہاں یہ تو خراب ہورا ہے اس نے بھی ایک نوالہ ہی منہ میں لیا تھا۔
3271 مناظرآپ
سبھی حضرات کی خدمت اقدس میں اللہ تعالی کے اس گناہ گار بندے کا سلام عرض ہے۔ اللہ
تبارک و تعالی آپ سب کی تمام دینی اور دنیاوی خدمات کو خوب خوب قبول فرمائے اور اس
بین الاقوامی ادارے کی، اس کے ذمہ داران کی او رتمام خیر خواہوں کی حفاظت فرمائے۔
میرا سوال خواب کے متعلق ہے۔ میری بھابھی جو کہ دہلی انڈیا میں رہتی ہیں انھوں نے
کچھ عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا کہ ان کے شوہر آم لائے ہیں اور بھابھی جی اور ان کے
بچے کھا رہے ہیں لیکن گھر کے دوسرے افراد نہیں کھا رہے جب کہ بھابھی او ربھائی
کوشش کررہے ہیں کہ سب لوگ کھائیں۔ برائے کرم تعبیر فرمادیجئے۔
میرا سوال ایک خواب کے بارے میں ہے۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں انجینئرنگ کررہا ہوں او رہاسٹل میں رہتا ہوں۔ میرے امتحان قریب ہیں۔ میرا خواب یہ ہے :
?میں دیکھتا ہوں کہ ہماری یونیورسٹی میں پیپر ہورہے ہیں صبح میں بھی او رشام میں بھی۔ میں صبح کا پیپر بہت اچھے طریقہ سے کرتا ہوں۔ اور دوسرے پیپر کی تیاری نہیں کرپاتاہوں۔ جس کی وجہ سے وہ پیپر اچھا نہیں ہوتا جو شام کا تھا۔ پیپر کے بعد میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ تم نے مجھے پیپر نہیں کروایا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے کرم مجھے اس کی تعبیر بتادیں۔
1110 مناظر