• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176018

    عنوان: خواب میں اپنے مردہ خاوند کو برہنہ دیکھا

    سوال: ایک بیوہ عورت نے خواب میں اپنے مردہ خاوند کو برہنہ دیکھا مردہ جماع کرنا چاہ رہا تھا عورت نے بہانے سے منع کر دیا یہ خواب نماز فجر کے بعد دیکھی گئی ہے کیونکہ وہ نماز پڑھ کے سو جاتی ہے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 176018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 474-325/SN=05/1441

    اس عورت سے کہہ دیں کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بس وہ اپنے مرحوم خاوند کے لئے قرآنِ کریم کی تلاوت کرکے نوافل اور تسبیحات وغیرہ پڑھ کر ایصال ثواب کرتی رہا کرے، مرحوم خاوند کو اس کی ضرورت ہے، خواب میں اسی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند