• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175796

    عنوان: خواب دیکھا کہ وہ اپنی والدہ کے گھر یعنی زید کے گھر میں ہے اتنے میں چاند کو دیکھا...

    سوال: زید اور فاطمہ بہن بھائی ہیں۔ فاطمہ فاضلہ درس نظامی ہے ۔اور ایک باعمل خاتون ہے ۔ عمر زید سے چھوٹی ہے ۔ گذشتہ دنوں فاطمہ نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی والدہ کے گھر یعنی زید کے گھر میں ہے اتنے میں چاند کو دیکھا کہ چاند کے سطح پر یہ آیت لکھی ہے ۔ و ما ارسلنک الا کآفة للناس اتنے میں سیاہ بادل آئے بادل کے اوپر والی سطح پر م ح م د لکھا ہے اور نیچے والی سطح پر محمد لکھا ہے ۔ وہ بادل آہستہ آہستہ زید کے گھر میں اتر گئی۔ زید کی ماں زید سے کہتی ہے کہ یہی وہ برکت ہے ۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیے ۔

    جواب نمبر: 175796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:415-329/N=5/1441

     فاطمہ اگر واقعی دین دار اور باعمل خاتون ہے اور اس نے درس نظامی بھی پڑھا ہے، یعنی: وہ عالمہ بھی ہے تو خواب میں یہ اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ فاطمہ کو اپنی دین داری کے ساتھ اپنے بھائی اور دیگر بہنوں کی بھی دین داری کی فکر کرنی چاہیے، یعنی: ان سب کو شریعت وسنت کی تعلیم اور ان پر عمل کی ترغیب دینی چاہیے۔ اور بھائی بہنوں کو بھی چاہیے کہ وہ فاطمہ کی قدر دانی کریں اور ااُس سے دینی معلومات حاصل کرنے میں کسی طرح کی شرم وغیرہ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند