• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175053

    عنوان: سرکاری مسجد میں روزانہ عصر کے بعد ختم یاسین كا حكم

    سوال: ہماری سرکاری مسجد میں روزانہ عصر کے بعد ختم یاسین ہوتاہے، اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 175053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 418-305/B=04/1441

    حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو کوئی صبح سورہٴ یٰسین پڑھے گا اللہ تعالی اس کی تمام ضرورتیں دن بھر کی پوری فرمائیں گے۔ اس لئے عصر کے بجائے فجر کے بعد پڑھی جائے تو بہتر ہے مگر اجتماعی طور پر اس کا روزانہ اہتمام و التزام نہ ہونا چاہئے۔ کبھی کبھی ناغہ بھی ہونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند