• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174932

    عنوان: گناہ اور بے ادبی میں کیا فرق ہے؟ کیا بے ادبی گناہ کے برابر ہے؟

    سوال: گناہ اور بے ادبی میں کیا فرق ہے؟ کیا بے ادبی گناہ کے برابر ہے؟

    جواب نمبر: 174932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:262-171/sd=4/1441

    بے ادبی کی نوعیت مختلف ہوتی ہے اور معاشرے میں انسان کی مختلف حرکات و سکنات کو بے ادبی سے تعبیر کیا جاتا ہے، اس لیے علی الاطلاق بے ادبی کو نہ گناہ کہا جاسکتا ہے اور نہ گناہ سے خارج کیا جاسکتا ہے، اگر بے ادبی کی نوعیت کی تعیین کے ساتھ سوال کیا جائے، تو گناہ اور عدم گناہ کا حکم لکھا جاسکتا ہے، مثلا:والدین کے ساتھ بے ادبی کرنا گنا ہے اور کسی کے ساتھ مروت و اخلاق سے پیش نہ آنے کو بھی بے ادبی کہا جاتا ہے، لیکن اس کو گناہ نہیں کہا جائے گا، بلکہ غیر اخلاقی حرکت کہا جائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند