• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174859

    عنوان: گھروں کی بندش کروانا كیسا ہے؟

    سوال: گھروں کی بندش کروانا کیا شرعاً جائز ہے اور اگر جائز ہے تو اسکا صحیح طریقہ کیا ہے؟وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں تو عین نوازش ہوگی؟ خیراً کثیرا کثیرا

    جواب نمبر: 174859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 368-297/B=04/1441

    اگر کوئی عالم باعمل ہے اور وہ قرآن و حدیث کی دعاوٴں سے گھر کی بندش کرنا جانتا ہو، تو ایسی شخصیت سے کرا سکتے ہیں، پیشہ ور عاملوں سے کرانے کی ضرورت نہیں۔ آپ سورہ بقرہ کی آخری آیت آمن الرسول سے اخیر تک پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی سورج غروب ہوتے ہی گھر کے اندر چاروں کونے پر چھڑک دیں، ۷/ دن تک، بندش کے لئے کافی ہو جائے گا۔ اور روزانہ سوتے وقت قل ہو اللہ ، قل أعوذ برب الفلق، قل أعوذ برب الناس پڑھ کر اپنے پورے جسم پر پھیر لیا کریں، تین بار۔ اور قرآن گھر میں پڑھتے رہیں۔ اور نماز نفل بھی پڑھتے رہیں۔ قرآن اور نماز کی برکت سے ان شاء اللہ گھر کی بندش وغیرہ خود بخود ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند