• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174807

    عنوان: مسلمانوں كا غیروں كے بیچ رہائش اختیار كرنا

    سوال: حضرت میں نے مشہور عالم دین مولانا مکی صاحب جو کہ سعودیہ میں کافی سالوں سے مقیم ہیں ان سے سنا کہ ایک حدیث کامفہوم ہے کہ مسلمانوں کو کافروں کے ملک میں رہائش اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے ؟کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 174807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 292-282/M=03/1441

    روایت میں اس طرح کے الفاظ وارد ہیں: أنا بريء من کل مسلم مقیم بین أظہر المشرکین۔ (میں اس مسلمان سے بری ہوں جو مشرکین کے درمیان (باختیار خود) مقیم ہو)۔ (ابن حزم فی المحلی: ۱۱/۱۳۵۔ جواہر الفقہ: ۵/۳۹۴، سلمان عثمان اینڈ کمپنی دیوبند)

    -------------------------------

    جواب درست ہے، اگر آپ کو کسی خاص صورت سے متعلق حکم شرعی دریافت کرنا ہو تو اسے بہ وضاحت لکھ کر معلوم کرلیں؛ کیونکہ اب ممالک کی نوعیت پہلے سے مختلف ہے۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند