• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173758

    عنوان: دینی بیانات اور بھلی باتوں کی آوڈیوز بناکر اَپلوڈ کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ خالد ایک ایپ کا استعمال کرتا ہے جس کا نام ٹک ٹوک ہے اور اس پر ہر طرح کے ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں خالد بھی ایک خواہش رکھتا ہے کہ وہ بھی نیک اور بھلی باتوں کی ویڈیوز یا اوڈیوز بے جان کی شکل میں بنا کر اپلوڈ کرے تاکہ اس کو دیکھ کر نوجوان بھائیوں کی اصلاح ہو سکے تو یہ عمل کرنا کیسا ہے ؟ اور اس سے جو رقم حاصل ہوگی اس کا کیا حکم ہے نیز اگر بیانات وغیرہ جاندار کی ویڈیوز کی شکل میں اپلوڈ کرے تو کیا حکم ہے ؟ برائے کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کے ساتھ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 145-116/M=02/1441

    دینی بیانات اور بھلی باتوں کی آوڈیوز بناکر اَپلوڈ کرنا اور اس پر جائز طریقے پر پیسے کمانا، ناجائز نہیں، لیکن جاندار و ممنوعہ تصویر پر مشتمل ویڈیوز بنانا اور اَپلوڈ کرکے رقم حاصل کرنا ، ناجائز و غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند