• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173396

    عنوان: میں اپنے مرحوم والد کا حال جاننا چاہتاہوں

    سوال: (۱) میرے والد کا ۲۲ اگست انتقال ہوگیاہے، ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ (۲) نیز مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے میرے والد کی اللہ پاک مغفرت فرمادے۔ (۳) اور میں اپنے والد کا حال جاننا چاہتاہوں ، اس بارے میں بھی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 78-54/H=01/1441

    (۱) اللہ پاک والد مرحوم کی مغفرت فرمائے برزخ کی راحتیں نصیب فرمائے نعمائے جنت سے نوازے۔ آمین

    (۲) قرآن کریم درود شریف نوافل پڑھ کر غرباء فقراء مساکین مدارس مساجد کی ضروریات پوری کرکے یہ دعاء کر لیا کریں کہ یا اللہ اِن کا ثواب میرے والدین کو پہونچا دیجئے نیز کثرت سے ان کے لئے مغفرت اور رفع درجات کی دعاء کرتے رہئے۔

    (۳) والد مرحوم کا حال جاننا اختیاری معاملہ نہیں ہے اللہ پاک جب جس کو چاہتا ہے خواب وغیرہ میں دکھلا دیتا ہے، نہیں چاہتا نہیں دکھلاتا۔ بعض مرتبہ دکھلانے میں مصلحت ہوتی ہے اور بعض دفعہ نہ دکھلانا قرین مصلحت ہوتا ہے، آپ تو اپنا کام یعنی ایصال ثواب اور مغفرت کی دعاوٴں کا اہتمام کرتے رہئے اور جو چیز اختیاری نہ ہو اس کے پیچھے نہ پڑیئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند