• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173299

    عنوان: داماد كا سسرال والوں سے كہنا كہ آپ اپنے رشتہ داروں سے قطع تعلق كریں ورنہ ہم سے تعلق ختم كرلیں۔

    سوال: اگر کوئی داماد سسرال والوں سے یہ کہے کہ آپ اپنے رشتہ داروں سے قطع تعلق کریں، ان سے بات نہ کریں ،ان کو اپنے گھر نہ آنے دیں ، ورنہ ہم سے تعلق ختم کرلیں تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے اور داماد سسرال والوں پر ظلم کرے ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 173299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 79-63/M=01/1441

    بر تقدیر صحت سوال، داماد کا سسرال والوں سے ایسا کہنا غلط ہے اور ان پر ظلم کرنا انتہائی بدبختی ہے، شریعت اسلام میں صلہ رحمی کی بڑی تاکید آئی ہے اور قطع رحمی سے منع کیا گیا ہے، داماد کو حکمت، نرمی اور حسن تدبیر سے سمجھایا جائے صلہ رحمی کی فضیلت اور قطع رحمی کی وعید سنائی جائے، اگر گھر والوں سے نہ سمجھے تو مقامی علماء و بااثر لوگوں کے ذریعہ افہام و تفہیم کی کوشش کی جائے اور اس کے حق میں دعا بھی کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند