• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173229

    عنوان: خواب دیکھا جس میں ایک انتہائی خوبصورت بلی کا بچہ...

    سوال: میں میں ساڑھے سات سال سے ایک فتنہ میں مبتلا ہوں ۔میرا قصور صرف یہ ہے کہ میرا دین سے گہرا تعلق ہے۔ میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم تھا مجھ پر تعلیم کے تمام راستے بند کردیئے گئے اور اس یونیورسٹی کا ایک پروفیسر جس کا تعلق برطانیہ کے انٹیلی جنس ادارے سے تھا نے ایک طاقتور دجالی قوت میرے اوپر مسلط کر دی ۔اس سحر کی قوت میں ایک انتہائی خبیث شیطان ہے جو سخت اذیت پہنچاتا ہے ۔ایک دن اس اذیت میں فجر کی نماز کے بعد دعا کرتاہوا سو گیا ۔ میں نے ایک خواب دیکھا جس میں ایک انتہائی خوبصورت بلی کا بچہ ( درمیانی عمر کی بلی) جس کی آنکھیں سلور رنگ (silver grey eyes) کی تھی ہمارے گھر کی بیرونی دیوار پر چڑھا ہوا ہے لیکن اندر نہیں داخل ہوتا ہے باہر سڑک پر ایک بچہ سائیکل پر گزر رہا ہے جس کے ہاتھ میں پھندہ ہے اور وہ پھندہ پھینک کر اس کو پکڑ لیتا ہے اور تھوڑا سا سڑک پر گھسیٹتا ہے اور پھر پھندہ کی رسی ٹوٹ جاتی ہے اور ایک کتا کھڑا ہے جو اس بلی کے بچے کو نگل لیتا ہے ۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔ میں اس فتنے کی وجہ سے نہ کوئی کام کر سکتا ہوں اور نہ ہی شادی کر سکتا ہوں اور میں نے ہر طریقے سے کوشش کی ہے لیکن اس فتنے سے نجات نہیں مل رہی ہے ۔میرے خیال میں دعا کے علاوہ اس کا کوئی حل نہیں اس لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 48-25/B=01/1441

    خواب میں صرف اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ طاقتور کمزور پر ظلم کرے گا۔ آپ کسی اللہ والے کے پاس جائیں اور ان کی صحبت سے فیض اٹھائیں اور ان ہی سے گاہے گاہے اپنی پریشانی کا بھی اظہار کریں۔ اور ان سے دعا بھی کراتے رہیں۔ ہم بھی اپنی بساط کے مطابق آپ کی پریشانی سے نجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند