• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173098

    عنوان: اپنی زمین کے قبرستان پر مکان بنانا

    سوال: زید کی زمین پر ان کے ہی خاندان کی پرانی قبریں تھیں، ۲۵ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اب اس پر تدفین نہیں ہوتی، سوال یہ ہے کہ اب زید اس زمین کو اپنے نئے مکان کی تعمیر میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ کیا اس کی کوئی شکل ہے۔ براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 37-31/M=01/1441

    اگر واقعہ یہی ہے کہ پرانی قبریں، زید کی مملوکہ زمین میں تھیں اور وہ قبریں اتنی پرانی ہو چکی ہیں کہ میت کی ہڈیاں مٹی میں تبدیل ہو چکی ہیں تو ایسی صورت میں زید اسی زمین کو اپنے مکان کی تعمیر میں شامل کر سکتا ہے۔ جاز زرعہ والبناء علیہ إذا بلي و صار تراباً ․ (درمختار: ۳/۱۳۶، اشرفی دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند