• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172546

    عنوان: خواب میں بیٹا پیدا ہونا

    سوال: میرا نام عاصم خان غوث خان ہے، میری عمر ۳۲ سال ہے ، میری شادی شہر پربھانی ، (مہاراشٹر) میں ہوئی تھی ، اور میری شادی کو چار سال ہوگئے ہیں، ان چاربرسوں میں تین بار حمل ٹھہر کر ضائع ہوگیاہے، مجھے تین دن پہلے ایک خواب نظر آیا کہ ایک لڑکا جو ابھی پیدا ہواہے میں اس کو لے کر گھر میں بیٹھا ہوں اور وہ لڑک میرا ہی ہے، اور میرے خاندان کے سبھی افراد نظر آرہے ہیں، اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ اور مجھے نیک اور صالح اولاد پیدا ہو اس کے لیے کوئی خاص عمل بتائیں اور میرے لیے مخصوص دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 172546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1332-1099/H=12/1440

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے اولاد صالحہ عطاء ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ ۔

    (۲) آپ اور آپ کی اہلیہ ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت سورہٴ مریم کا پہلا رکوع پڑھنے کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند