• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172394

    عنوان: آدمی كے ساتھ شیطان ایک ہی رہتا ہے یا بدلتا ہے؟

    سوال: ہمارے ساتھ جو شیطان ہوتا ہے، کیا ہر روز وہی شیطان ساتھ ہوتاہے یا پھر وہ بدلتا رہتاہے؟ براہ کرم، اس شیطان کے سسٹم کو تفصیل سے بتائیں کہ تاکہ اس کو سمجھ کر اس سے بچ سکوں؟

    جواب نمبر: 172394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1089-859/sn=12/1440

    شیطان کا سسٹم ایک تکوینی امر ہے، اس کو جاننے کے درپے آپ کو ہونے کی ضررت نہیں ہے، شریعت جن چیزوں کا حکم کرتی ہے اور جن سے روکتی ہے، معتبر علما سے معلوم کرکے ان پر سختی سے عمل کریں، اسی سے آپ شبطان سے بچ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند