• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172267

    عنوان: جماع کے وقت مرد اور عورت کا ایک ہی کمبل میں ننگا ہونا کیسا ہے؟

    سوال: جماع کے وقت مرد اور عورت کا ایک ہی کمبل میں ننگا ہونا کیسا اس حالت میں کہ اوپر کمبل ؟وغیرہ ڈالا ہوا ہو۔ (۲)مرد اور عورت دونوں نے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور مرد عورت کے دبر سے شہوت کا لُطف اٹھا رہا ہے۔ ایسا کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 172267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1100-979/M=11/1440

    (۱) اگر اوپر سے چادر یا کمبل ڈالا ہوا ہو تو پھر مضایقہ نہیں، اس طرح گنجائش ہے۔

    (۲) عورت کے دبر میں صحبت کرنا تو حرام و ناجائز ہے اگر دبر سے شہوت کا لطف اٹھانے سے یہی مراد ہے تو اس سے احتراز لازم ہے اور اگر صحبت مراد نہیں ہے صرف عضو سے مس بالشہوة مراد ہے تو بھی دبر میں اس عمل سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند