متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 172080
جواب نمبر: 172080
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1166-1008/D=11/1440
خواب و خیال کے پیچھے پڑنا مامور و مطلوب نہیں ہے شرعاً۔ اور ہر خواب لائق تعبیر بھی نہیں ہوتا۔ نیز خواب کی تعبیر خواب دیکھنے والے کے احوال و اوصاف اور متعلقہ امور پر موقوف ہوتا ہے۔ اصل چیز جس کا انسان مامور ہے اور شرعاً اس سے مطلوب ہے نیز زندگی کا وہی مقصود ہے احکام شرعیہ کی پابندی اور گناہوں سے اجتناب ہے جس قدر بھی اس کی تحصیل میں سعی کر سکے دریغ نہ کرے۔ وما توفیقی إلا باللہ
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند