• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172038

    عنوان: سوال میں مذكور دعا پڑھنے سے متعلق

    سوال: کیا اس دعا میں جتنے واوہیں ان پرادغام ہو گا یابغیر ادغام پڑھنا بھی جائز ہے۔ رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا وَ بِاْلإِسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا وَ رَسُوْلاً

    جواب نمبر: 172038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1137-903/B=11/1440

    اگر سب ملاکر وصل کرتے ہوئے ایک سانس میں پڑھیں گے تو سب جگہ ادغام کرنا ہوگا۔ اور اگر فصل کرکے پڑھیں گے یعنی ہر ایک پر وقف کریں گے اور سانس توڑیں گے تو ادغام کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند