• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170822

    عنوان: خواب میں منگنی کی بات چیت ہوتے دیکھنا

    سوال: میں اور میرے گھر والے میری شادی کو لے کر بہت پریشان ہے۔ تقریبا ۳ سال سے میری نسبت طئے ہے۔ لیکن شادی نہیں ہو پارہی ہے۔ میرے منگیتر کے والد ہر بار کوئی بہت بڑا عذر پیش کرتے ہیں۔ اور سالوں کی مدعت تک انتظار کرنے کا کہہ کر شادی ٹال دیتے ہیں۔ یالطیف دعائے موسی دعائے زکریا دعائے یونس کا ورد کثرت سے ہم لوگ کر رہے ہیں۔ صبح و شام میں سورہ واقعہ سورہ طارق تلاوت کررہی ہوں۔ بعد ظہر سورہ مزمل کا اہتمام کر رہی ہوں۔ بعد عشاء ۱۱۰۰ مرتبہ یا لطیف اور اکتالیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ رہی ہوں۔ بعد نماز عصر سورہ عصر ۱۰۱ مرتبہ پڑھ رہی ہوں۔ آپ نے کسی کو مشورہ دیا تھا۔ اسکے مطابق میں سورةالاحزاب بھی تحریر کر چکی ہوں۔اور باکس میں رکھا ہے۔ میری والدہ بھی درود تنجینا و اسماء اعظم کی مدد سے وظائف کر رہی ہے۔ لیکن مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل پا رہا ہے۔ براہِ مہربانی آپ مزید کچھ دعا وظیفہ بتادے اور میرے لئے دعا کریں۔ دو روز قبل میں نے خواب دیکھا کہ میرے منگیتر اور سسر میرے گھر آئے ہیں اور میرے والد صاحب سے شادی کی تاریخ مانگ رہے ہیں۔ الحمد اللہ۔ یہ خواب بوقت فجر آیا جب والدہ مجھے نماز کیلئے بیدار کر رہی تھیں۔ براہ کرم تعبیر بتائں۔ کہیں یہ خواب صرف بہت سوچنے کی وجہ سے تو نہیں؟ میں نے سفینتہ العلوم میں پڑھ رکھا ہے کہ اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں۔ میں روزانہ شادی کی دعائیں کر کہ ہی سورہی ہوں۔لیکن یہ خواب پہلی مرتبہ آیا ہے۔ خیر۔

    جواب نمبر: 170822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1101-906/H=09/1440

    خواب تو ماشاء اللہ عمدہ اور امید افزاء ہے وظائف تو جو کچھ چل رہے ہیں کافی ہیں ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت ربنا ہب لنا من ازواجنا وذریٰتنا قرة اعین واجعلنا للمتقین اماما ۔ پڑھ کر سات مرتبہ اور پھر جلد نکاح ہونے کی دعاء دلسوزی کے ساتھ جاری رکھیں اللہ پاک جلد از جلد عافیت کے ساتھ نکاح کی صورت پیدا فرمادے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند