• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170821

    عنوان: عمرہ کیلئے جمع كی جانے والی رقم شادی میں خرچ كرنا؟

    سوال: میں جاب کرتی ہوں۔ اپنی تنخواہ سے ہر ماہ میں کچھ بچت کر لیتی ہوں۔ تاکہ عمرہ کیلئے کچھ رقم جمع کر سکوں۔ ابھی ۲ ماہ قبل رقم قریب قریب ہی پہنچی تھی جو عمرہ لے اخراجات کیلئے کافی ہو سکے۔ کہ میں نے یہ رقم گھر میں اپنے والد صاحب کو دیدی۔ تاکہ میرے والد صاحب انکا قرض ادا کر سکے۔ اب ۲ ماہ میں نے دوبارہ رقم جمع کرنی شروع کی ہے۔ کہ اب والدہ نے مجھ سے کہا ہے میں فی الحال اپنے پیسے کہیں خرچ نہ کروں۔ یہ رقم انھیں ۱ ماہ بعد میری منگنی وغیرہ کے لئے درکار ہوگی۔ آپ بتائے میں کیا کروں؟ میں جب بھی عمرہ یا حج کی نیّت سے رقم جمع کرتی ہوں اتی یا گھریلو اخراجات میں خرچ ہو جاتی ہے۔ مجھے اب یہ رقم اپنی والدہ کو دیدینا چاہئے یا منع کرنا چاہئے؟ خیر

    جواب نمبر: 170821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:791-697/sd=10/1440

    آپ کی والدہ اگر آپ کی شادی کے لیے رقم کا مطالبہ کررہی ہیں تو آپ جمع کی ہوئی رقم والدہ کودیدیں ، اس میں بھی آپ کو ان شاء اللہ اجر ملے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند