• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170705

    عنوان: چھوٹے بچوں كے لفظ معصوم استعمال كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا چھوٹے بچوں کیلئے لفظ معصوم استعمال کرسکتے ہیں، جیسے یہ بچہ کتنا معصوم ہے یا کتنا معصوم لگ رہا ہے؟ کیا یہ صرف انبیاء اور فرشتوں کیلئے خاص ہے؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 170705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:810-698/sd=10/1440

    بچوں کو معصوم کہنے میں مضائقہ نہیں ، بچوں کے حق میں یہ لفظ لغوی معنی( محفوظ ،بے گناہ)کے اعتبار سے بولا جاتا ہے، شرعی معنی میں نہیں بولا جاتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند