متفرقات - دیگر

India

سوال # 170414

میں جہاں نماز پڑھتاہوں وہاں امام اور موٴذن کی تنخواہ کم ہے ، میں اپنی طرف سے دونوں کو پیچھے ۱۸،۲۰ مہینوں سے ہر ماہ کچھ رقم دیتاہوں، ان شاء اللہ، آگے بھی دوں گا، میری نیت یہ ہے کہ اس کا اجر اور ثواب میرے مرحوم والدین کو ملے، کیا یہ عمل صحیح ہے؟ کیا اس کا اجر اور ثواب میرے مرحوم والدین کو ملے گا؟ میرا یہ عمل کیسا ہے؟ جزاک اللہ

Published on: May 13, 2019

جواب # 170414

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 918-760/B=09/1440



امام وموٴذن کو اپنے والدین کے ایصال ثواب کی نیت سے انہیں دیں گے تو آپ کا یہ فعل درست ہے اور آپ کے والدین کو اس کا ثواب ملے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات