• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170111

    عنوان: ذوق مطالعہ کی وجہ سے فحش ناول پڑھنا

    سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ذوق مطالعہ کی وجہ سے سعادت حسن منٹو یا اس جیسے دوسرے ناول نگاروں کے ناول پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 170111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 869-694/B=08/1440

    کتاب ایسے مصنف کی دیکھنی چاہئے جو (۱)عالم با عمل ہو۔ اور (۲) عالم محقق ہو۔ اگر مصنف کے اندر یہ دونوں صفتیں نہیں پائی جاتی ہیں تو اس کی کتاب نہیں پڑھنی چاہئے۔ کتاب مصنف کے ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ ناول و افسانے حقیقت سے دور ہوتے ہیں ان میں محض الفاظ و عبارات کی مُصَوِّری ہوتی ہے۔ اس کے پڑھنے سے آدمی کے اندر عملی زندگی پیدا نہیں ہوتی ہے، نہ ہی کوئی تحقیقی بات کا علم ہوتا ہے۔ ناول ان دونوں سے الگ محض ایک افسانہ کی دنیا ہے جو لاحاصل ہے۔ ہم مسلمانوں کو ایسی لایعنی کتابوں کے مطالعہ سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند