• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1700

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت زیادہ ہنگامہ ہے اور لوگ اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں ...

    سوال: میرا سوال خواب کے بارے میں ہے ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت زیادہ ہنگامہ ہے اور لوگ اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں ، ہاتھی کی طر ح ایک جانورپانی سے باہر آتاہے ،یہ ایک بڑے ہاتھی کی طرح تھا، ہر ایک اس جانور سے خوف زدہ اور اپنی زندگی بچانے کی فکرمیں تھا، کچھ دیر کے بعدوہ جانور دھیرے دھیرے میرے گھر کے پیچھواڑے میں آکر گھر کو نقصان پہنچارہا ہے، میں فکرمند ہوجاتاہوں اور اپنی ماں کو یہ بتاکر انہیں اپنے ساتھباہر لانے کی کوشش کرتاہوں تاکہ ہماری زندگی بچ جائے، میرے گھرکے لوگ باہر آنے کے لیے تیارہوجاتے ہیں مگر میری ماں اپنی جگہ سے نہیں ہلتی ہے اور نہ ہی وہ گھبراتی ہے،کچھ وقت کے بعد مجھے معلوم ہوتاہے کہ وہ جانور جومیرے گھر کے قریب آرہاتھا،رک گیاہے اور مزید نقصان نہیں ہوتاہے، میرے خیال میں میری ماں پہلے سے یہ جانتی تھی ، میں اور دیگر افراد خانہ کچھ نہیں جانتے تھے۔ میں نے اپنی ماں کے بارے میں اس طرح کے خواب پہلے بھی دیکھا ہے لیکن مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے ۔ براہ کرم ، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 1700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1443/ ھ= 1116/ ھ

     

    تعبیر یہ ہے کہ نفس کے جذبات پر آپ کی والدہ محترمہ غالب ہیں اور آپ اپنے نفسانی جذبات سے مغلوب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند